آج کا دن کیسا رہے گا

    جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

    جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

    حمل:
    21مارچ تا21اپریل

    کھانسی، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ مزاج کی تلخی کو بھی کم کر دیں تاکہ خوشیوں میں اضافہ ہو سکے اور آپ چین و سکون کی زندگی گزار سکیں۔

    ثور:
    22 اپریل تا 20 مئی

    یہ کہنا درست ہو گا کہ جلدباز انسان ہمیشہ منہ کے بل گرتا ہے۔ جلد بازی میں کیا گیا کوئی بھی فیصلہ پریشانی کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا اپنے آپ کو کسی جلد بازی کا شکار نہ ہونے دیں۔

    جوزا:
    21 مئی تا 21جون

    آپ کا محبوب راہ راست پر آ چکا لیکن اس پر زیادہ بھروسہ کی بجائے اپنے سرپرستوں کو راضی کرنے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ کی یہ خواہش بھی جائز طریقے سے پوری ہو جائے۔

    سرطان:
    22جون تا23جولائی

    اپنی سکیم کا ایک بار پھر اچھی طرح جائزہ لیجئے تاکہ کوئی خامی نہ رہے اگر کاروبار میں آپ کا کوئی ساتھی بننا چاہتا ہے تو اسے بے دھڑک بنا لیں۔

    اسد:
    24جولائی تا23اگست

    آج کا دن آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ کا ایک دیرینہ کاروباری مخالف ایک بار پھر ایک نئے انداز سے آپ کو شکست دینے کی کوشش کر سکتا ہے۔

    سنبلہ:
    24اگست تا23ستمبر

    ہو سکے تو اپنے قریبی ہمدردوں پر بھروسہ کریں ان کے مشوروں کی روشنی میں اپنے کاروبار کو ترقی دے سکیں گے ملازمت میں تبدیلی ہرگز نہ کریں۔

    میزان:
    24ستمبر تا23اکتوبر

    اگر آپ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے تو زیادہ نقصان ہو سکتا ہے پریشانیاں بھی بڑھ سکتی ہیں بہتر ہے کہ حالات و واقعات کی رفتار دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں۔

    عقرب:
    24اکتوبر تا22نومبر

    ہو سکتا ہے کوئی انعامی لاٹری یا انعام لگ جائے اور مفت کی دولت آپ کے ہاتھ آ جائے گھریلو امور نہایت خوش اسلوبی سے طے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

    قوس:
    23نومبر تا22دسمبر

    زیادہ نہ سوچیں اس طرح مسائل تو حل نہ ہو سکیں گے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہ لیں۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں فائدہ ہو گا۔

    جدی:
    23دسمبر تا20جنوری

    ہر شخص کو اپنا سمجھ کر بھروسہ کر لینا دانشمندی ہرگز نہیں ہے۔ یہ نہ ہو کہ آپ اسی کے سبب اپنا کوئی نقصان کرا بیٹھیں لہٰذا محتاط رہ کر وقت گزاریں۔

    دلو:
    21جنوری تا19فروری

    اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

    حوت:
    20 فروری تا 20 مارچ

    صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔