آسٹریلیا نے ون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

    دونوں ٹیمیں رواں برس نومبر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: کرک انفو)

    دونوں ٹیمیں رواں برس نومبر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: کرک انفو)

    آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں رواں سال نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز میلبرن میں 4 نومبر سے ہوگا، دوسرا میچ ایڈیلیڈ 8 نومبر جبکہ تیسرا میچ پرتھ میں 10 نومبر کو شیڈول ہوگا۔

    مزید پڑھیں: سیریز سے دستبرداری؛ افغان بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    اسی طرح ٹی20 کے میچز برسبین میں 14، سڈنی میں 16 اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلے جائے گا۔