احمد پورشرقیہ: مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

    احمدپورشرقیہ: ڈیرہ نواب صاحب کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترجانے سے  اپ  اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق ڈیرہ نواب صاحب اور کلاب کے درمیان مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کی وجہ سے  اپ اور ڈاؤن  ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    کراچی سے آنے والی 9 اپ شالیمار ایکسپریس کو خانپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے جبکہ کراچی جانےو الی 26 ڈاؤن بہاالدین ذکریا ایکسپریس  کو سمہ سٹہ اور 38 ڈاؤن  فرید ایکسپریس   کو ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

    اسی طرح 46ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کو بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔