افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی

      کراچی: چاچا کی عرفیت رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے ایس پی ایل کے میچ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے بد زبانی پر معافی مانگ لی۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں سندھ پریمیئر لیگ کے میچ میں کراچی غازیز  کی جانب سے کھیلتے ہوئے افتخار احمد نے لاڑکانہ کے کپتان اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد تلخ لہجہ اختیار کیا تھا۔

    دونوں کھلاڑیوں میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی لیکن فیلڈ میں موجود کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرادیا تھا۔

    I am extremely apologetic for my behaviour in the field today. I shouldn’t have reacted the way I did in the heat of the moment. I’ve apologised to @asadshafiq1986 Bhai in person after the match & have always held great regards for him. We have played a lot of cricket together.

    — Iftikhar Ahmad (@IftiMania) January 31, 2024

    سوشل میڈیا کے ذریعہ افتخار احمد نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسد شفیق کو قابل احترام قرار دیا اور ان سے معذرت کرلی۔

    انہوں نے کہا کہ میں آج میدان میں اپنے رویے کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہئے تھا۔

    افتخار احمد نے لکھا کہ اسد شفیق بھائی کا میں ذاتی طور پر اور ہمیشہ بہت احترام کرتا ہوں، ہم نے ایک ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے۔

    The post افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.