الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری کردیا

     اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل 2024ء کو ہوگی، اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسرز آج پبلک نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی 15 تا 16 مارچ جمع ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: سینیٹ کی 6 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلیے  پولنگ جاری

    الیکشن کمیشن کے مطابق 19 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی۔ 21 مارچ تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور پھر اپیلٹ ٹریبونلز 25 مارچ تک اپیلوں کو نمٹائیں گے، جس کے بعد 26 مارچ کو نظر ثانی فہرست اور 27 مارچ کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔

    یہ خبر بھی پڑھیں: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    سینیٹ کی 48 نشستوں پر پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔