ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا

    ڈاکٹر عاصم حسین کی چند روز قبل بچوں کا داخلہ دینے کے اعلان کے وقت کی تصویر

    ڈاکٹر عاصم حسین کی چند روز قبل بچوں کا داخلہ دینے کے اعلان کے وقت کی تصویر

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے جانے والے بچوں ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا۔

    ایکسپریس کے مطابق دونوں بچوں کو ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر اسکول میں داخلہ دیا گیا، ان کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو اسکول سے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایان اور انابیہ کووڈ کے بعد سے اسکول نہیں جارہے تھے۔ دونوں بچے صرف پہلی اور دوسری جماعت تک تعلیم حاصل کرسکے تھے۔