’’بابر، کوہلی مقبولیت کے لحاظ سے لیبرون جیمز جتنے بڑے ہیں‘‘

    ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے میں بابراعظم اور کوہلی توجہ کا مرکز ہوں گے، سابق انگلش کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے میں بابراعظم اور کوہلی توجہ کا مرکز ہوں گے، سابق انگلش کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر لیام پلنکٹ نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو مقبولیت کے لحاظ سے باسکٹ بال اسٹار لیبرون جیمز جتنا بڑا قرار دیدیا۔

    سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم اور کوہلی امریکا میں کرکٹ کے کھیل فروغ دے سکتے ہیں کیونکہ دونوں سپر اسٹارز کی مقبولیت باسکٹ بال آئیکن لیبرون جیمز جتنی بڑی ہے، پاک بھارت مقابلوں کیلئے ٹکٹوں کا حصول کی بڑھتی قیمت اس کا عندیہ ہے۔

    لیام پلنکٹ نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے میں بابراعظم اور کوہلی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: کوہلی کون ہے؟ برازیلین فٹبالر کا کرکٹر کو پہچاننے سے انکار، ویڈیو وائرل

    انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی لوگ مجھ سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں، جیسے میں ٹکٹ ماسٹر ہوں یا کچھ اور! مجھے لگتا ہے پاک بھارت مقابلے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت مزید بڑھے گی۔

    مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ بابر، وارنر نارائن جیسے بڑے نام کیوں پک نہیں ہوئے؟

    سابق کرکٹر نے کہا کہ امریکہ میں لوگوں کو یہ احساس نہیں ہے کہ (این ایف ایل) باسکٹ بال لیگ کو سپر باؤل اسٹیڈیم میں دیکھنے سے زیادہ لوگ پاک بھارت بمقابلہ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوگا۔