باگلکوٹ میں اسکول بس اور ٹریکٹر کے درمیان ٹکر – چار طالب علم ہلاک – 8 زخمی

    جمکھنڈی تعلقہ کے آلگور نامی گاوں کے قریب اسکول بس اور ٹریکٹر کے درمیان پیش آئے  خطرناک تصادم  کے نتیجے میں پی یو سی اور نوویں جماعت میں  پڑھنے والے چار طلبہ ہلاک ہوگئے جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہے ۔جبکہ 28 سے زائد طلبہ زخمی ہوئے جس میں  8 طالب علم کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔