بلاول بھٹو زرداری کا انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار

    بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا:فوٹو:فائل

    بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا:فوٹو:فائل

      کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
    بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی نتائج ناقابل یقین حد تک سست روی کا شکار ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ابتدائی انتخابی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پی پی پی امیدوار اور پی پی پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انتخابی نتائج میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ آخر میں حتمی نتائج کیا ہوتے ہیں۔