بھٹکل: انجمن پی یوکالج کے سالانہ جلسہ کا انعقاد : تعلیم زندگی کو روشنی اور مستقبل کو بہتر بناتی ہے : مقررین کا اظہار خیال

    طلبا اپنی تعلیم کو بامقصد بناتےہوئے زندگی کو بامعنی بنائیں ، خوف خدا، اسلامی فکر کو اپنی تعلیم کا حصہ بنائیں ، وقت ضائع کئے بغیر نیکی و بھلائی کےکاموں میں صرف کریں ، کڑی محنت و مشقت سے اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے زندگی میں کامیابی کےمنازل طئے کریں۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے استاد ، کہکشاں کے روح رواں مولانا محمد سمعان خلیفہ ندوی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔