بھٹکل: ٹونکا، کاسر کوڈ میں سی آرزیڈ سروے اور پولس لاٹھی چارج کی مخالفت میں ماہی گیروں نے مرڈیشور میں وزیر منکال وئیدیا کی رہائش گاہ کے باہر کیا احتجاجی دھرنا

     ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ٹونکا  کے  ماہی گیروں نے مرڈیشور میں ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور بدھ کو ٹونکا میں بندرگاہ کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں سروے کے کام کی سخت مخالفت کی۔ عوام نے اس بات پر برہمی  کا اظہار کیا  کہ ٹونکا  میں سی آر زیڈ  کے نام پر سروے کرنے کی مخالفت میں  اُن پر پولس نے لاٹھی چارج کیا ہے اور 18 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔