’’توشہ خانہ کیس‘‘ احتساب عدالت اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے کم ترین دورانیے میں فیصلہ ہوا

     اسلام آباد: ’’توشہ خانہ کیس‘‘ احتساب عدالت اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے کم ترین دورانیے میں فیصلہ ہوا۔ 

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کے 22 دن بعد فیصلہ سنا دیا گیا، 19 دسمبر 2023 کو احتساب عدالت میں نیب نے ریفرنس دائر کیا جبکہ 9 جنوری کو فرد جرم عائد ہوئی آج 22 روز بعد فیصلہ سنا دیا گیا۔

    ریفرنس دائر ہونے کے مجموعی طور پر ایک ماہ 12 دن بعد جج محمد بشیر فیصلہ سنایا اس اعتبار سے احتساب عدالت اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے کم وقت میں ٹرائل مکمل ہوا۔

    The post ’’توشہ خانہ کیس‘‘ احتساب عدالت اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے کم ترین دورانیے میں فیصلہ ہوا appeared first on ایکسپریس اردو.