جان ابراہام کی نئی ایکشن فلم ’ویدا‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    فوٹو : انسٹاگرام

    فوٹو : انسٹاگرام

     ممبئی: بالی وڈ اسٹار جان ابراہام کی نئی فلم ’ویدا‘ رواں برس 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ 

    ’ویدا‘ کی شوٹنگ کا آغاز پچھلے برس جون میں راجھستان میں ہوا تھا جبکہ فلم میں شرواری واگھ خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔

    فلم کو نکھل ایڈوانی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور اس سے قبل ’باٹلا ہاؤس‘ میں وہ اداکار کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر فلم کے دو پوسٹر جاری کیے گئے ایک میں جان ابراہام اور دوسرے میں شرواری واگھ موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں گنز موجود ہیں۔

    ڈائریکٹر کے مطابق ’ویدا‘ صرف ایک فلم نہیں بلکہ یہ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر لکھی گئی کہانی ہے جس میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔