جے یو آئی احتجاجاً حکومت سازی میں شامل نہیں ہوگی، مولانا عبدالغفور حیدری

     لاہور: مرکزی سیکرٹری جنرل جے یوآئی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہمارے منتخب ممبران اسمبلیوں میں حلف اٹھائیں گے لیکن ہم احتجاجاً حکومت سازی میں شامل نہیں ہوں گے۔ 

    صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان میں بھی حکومت سازی میں شامل نہیں ہوگی، تحریک انصاف کے وفد نے جذبہ خیر گسالی کے تحت دورہ کیا، تحریک انصاف سے بات اس ملاقات سے آگے نہیں بڑھی۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، مولانا نے کہہ دیا کمشنر راولپنڈی کا بیان ہمارے موقف کو تقویت دے رہا ہے، جمعیت علمائے اسلام کو آزادی سے انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔