حب؛ گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، تین افراد جلس گئے

    کار میں پیٹرول لوڈ تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی، ایس ایچ او گڈانی شعیب پالاری۔ فوٹو: فائل

    کار میں پیٹرول لوڈ تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی، ایس ایچ او گڈانی شعیب پالاری۔ فوٹو: فائل

     کراچی: گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جلس گئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق حب میں گڈانی موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا اور کار اور موٹر سائیکل میں آگ لگنے سے تین افراد جلس کر جاں بحق ہو گئے۔

    ایس ایچ او گڈانی شعیب پالاری نے بتایا کہ کار میں پیٹرول لوڈ تھا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔