درجنوں فضائی حملے اور بمباری میں 165 فلسطینیوں کی موت ، 260 زخمی

    اسرائیلی فوج نے مسلسل ۱۱۵؍ویں روز بھی غزہ میں درجنوں فضائی حملےکئے اور بمباری کی جس سےمزید ۱۶۵؍ فلسطینیوں کی موت ہوگئی جبکہ ۲۶۰؍ افراد زخمی ہوگئے۔ مرکزی اطلاعات فلسطین کے مطابق  ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے پیر کو غزہ میں خان یونس پر جارحیت کے دوران گھروں، بے گھر افراد اور سڑکوں کو نشانہ بناتے ہوئے اپنے چھاپے مارے اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔