راولپنڈی؛ موٹرسائیکل اور کار کے تصادم میں 9 اور 7 سالہ بچیاں جاں بحق

    راولپنڈی کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں چچا کے ساتھ موٹر سائکل پر سوار 9 اور 7 سالہ دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ 

    حادثہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواراور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں و متوفیان کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔