رونالڈو اور میسی کے بعد ہیری کین کا مجسمہ بھی ہدف ِتنقید

    آج تک اس سے بدتر مجسمہ نہیں دیکھا، 7ہزار 2سو پاؤنڈ ضائع کردیے گئے، سوشل میڈیا صارفین۔ فوٹو: سوشل میڈیا

    آج تک اس سے بدتر مجسمہ نہیں دیکھا، 7ہزار 2سو پاؤنڈ ضائع کردیے گئے، سوشل میڈیا صارفین۔ فوٹو: سوشل میڈیا

    لندن: کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے بعد ہیری کین کا مجسمہ بھی ہدفِ تنقید بن گیا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں، ایک نے اسے انگلش فٹبال ٹیم کے کپتان سے مذاق قرار دیا، دوسرے نے انتہائی ڈرائونا گردانا، کسی نے کہا کہ آج تک اس سے بدتر مجسمہ نہیں دیکھا، 7ہزار 2سو پاؤنڈ ضائع کردیے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کا مجسمہ دوسری مرتبہ توڑ دیا گیا

    یاد رہے کہ اس مجسمے کا پلان 5سال قبل بنا تھا، اسے 2020سے خفیہ رکھا گیا تھا، اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے مجسموں کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔