سبی بم دھماکے میں شہید شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے، نگراں وزیر اعلیٰ

     کوئٹہ: نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سبی بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لیے معاوضے کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔

    وزیراعلیٰ سیکریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میر علی مردان ڈومکی نے بم دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو معاوضے ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے لازمی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔ اس کے علاوہ نگراں وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے زخمیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل بلوچستان کے علاقے سبی میں اقبال چوک کے مقام پر پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک مزدور سمیت چار شہری شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

    The post سبی بم دھماکے میں شہید شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے، نگراں وزیر اعلیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.