سینیٹ کا آخری اجلاس طلب، ارکان الواداعی تقاریر کریں گے

     اسلام آباد: سینیٹ کا آخری اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں ارکان سینیٹ الوداعی تقاریر کریں گے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا آخری اجلاس 19 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔

    پارلیمانی ذرائع کے مطابق سینیٹ کا آخری اجلاس طلب کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کردی گئی، سینیٹ کے اس اجلاس میں ممبران الواع تقاریر کریں گے۔