شاداب خان کی ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری

     فوٹو: پی ایس ایل

    فوٹو: پی ایس ایل

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔

    انہوں نے یہ سنگ میل گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر جمال کو آؤٹ کر کے عبور کیا۔ اس میچ میں شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    25 سالہ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل وہاب ریاض، سہیل تنویر، شاہد آفریدی، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔