عام انتخابات پرگوگل کا ڈوڈل پاکستانی رنگ میں ڈھل گیا

    گوگل دنیا کا مقبول سرچ انجن ہے:فوٹو:اسکرین گریب

    گوگل دنیا کا مقبول سرچ انجن ہے:فوٹو:اسکرین گریب

      کراچی: پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر سرچ انجن گوگل کا ڈوڈل بھی انتخابی رنگ میں ڈھل ہوگیا۔

    گوگل نے انتخابات کے لیے ام طور پر استعمال کیے جانے والے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کر کے  پاکستانی پرچم اور بلیٹ باکس کی تصویر لگا دی۔

    عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں۔

    مزید پڑھیں: ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا آغاز

    الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں۔