عام انتخابات 2024؛ شاہین نے اپنی رائے کا اظہار کردیا

    فاسٹ بولر نے عوام اور مداحوں سے اپیل کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    فاسٹ بولر نے عوام اور مداحوں سے اپیل کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    ویب ڈیسک: ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انتخابات 2024 سے متعلق اپنے رائے کا اظہار کردیا۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا مشورہ دیدیا۔

    انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جائیں اور کل بہتر پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔

    مزید پڑھیں: آئی ایل ٹی20، شاہین آفریدی آتے ہی چھا گئے، 3 وکٹیں اڑا دیں

    واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں شاہین آفریدی نے پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔