عمران ہاشمی کا بالی وڈ کو ساؤتھ فلم انڈسٹری سے سیکھنے کا مشورہ

    فوٹو : انسٹاگرام

    فوٹو : انسٹاگرام

     ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار عمران ہاشمی نے بالی وڈ انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ساؤتھ انڈسٹری سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

    ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ساؤتھ انڈین ڈائریکٹر اپنے نظم و ضبط کے زیادہ پابند ہیں اور ان کے فلموں پر جتنی لاگت آتی ہے وہ سینما کی اسکرین پر بھی ناظرین کو نظر آتی ہے۔

    عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں فلمی پروجیکٹ کا زیادہ پیسہ ان جگہوں پر خرچ ہوتا جس سے فلم کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔

    انہوں نے کہا ساؤتھ انڈین کی فلموں میں کام کرنے کا انہوں نے کبھی سوچا بھی ن ہیں تھا لیکن اب وہ فلم میں ولن کا کردار کررہے ہیں۔

    اداکار نے بتایا کہ انہوں نے بہترین کردار، بڑے کینوس اور ڈائریکٹر سجیت کے بڑے وژن کی وجہ سے ساؤتھ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔