لاہور سے اسلام آباد لے جاکر گردے نکالنے والے ملزم گرفتار

    ملزمان مختلف علاقوں میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے

    ملزمان مختلف علاقوں میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے

     لاہور: گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوس پلا کر اغواء کرکے اسلام آباد لے جا کر گردے نکالنے والے گروہ کے رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر عباس و پولیس ٹیم نے انسانی گردے فروخت کرنے والےگینگ کے رکن کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم ندیم اپنے ساتھی شعیب کیساتھ ملکر لوگوں کو اغواء کرکے اسلام آباد لیجاتے تھے۔

    ملزمان مختلف علاقوں میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر بھی گردے نکلواتے تھے۔ متاثرہ شخص سلیم مزدوری کرتا تھا گھر میں رنگ کرنے کے بہانے ساتھ لیجانے کیلئے گاڑی میں بٹھایا

    ملزمان نے گاڑی میں مدعی مقدمہ کو جوس پلا کر بیہوش کیا۔ ملزمان لوگوں کو اپنے پاس بلاتے پھر اغواء کرکے اسلام آباد ڈاکٹر ظفر نامی شخص کے پاس لے جاتے۔ ڈاکٹر ظفر گردے نکال کرملزمان کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا۔

    ملزمان ایک گردے کے عوض ساڑھے 04 لاکھ روپے کہہ کر متاثرہ شخص کو 50/60 ہزار روپے دیتے تھے۔ ملزمان متاثرہ شخص سلیم کو اغواء کرکے گردہ نکال کر رفوچکر ہو گئے۔ متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا جس پرملزم ندیم کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزم کے دوسرے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس ٹیم گرفتاری کیلئے کوشاں ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔