لیاری گینگ وار کے سربراہ عبدالرحمٰن ڈکیت کا بیٹا مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    ہلاک ملزم کی شناخت ساربان کے نام سے ہوئی جو رحمان ڈکیت کے بعد گینگ کا جانشین تھا، پولیس —فائل فوٹو

    ہلاک ملزم کی شناخت ساربان کے نام سے ہوئی جو رحمان ڈکیت کے بعد گینگ کا جانشین تھا، پولیس —فائل فوٹو

     کراچی: لیاری گینگ وار کے سربراہ عبدالرحمٰن ڈکیت کا بیٹا مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ جوبلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جس کی شناخت لیاری گینگ وار کے ہلاک سربراہ عبدالرحمٰن ڈکیت کے بیٹے ساربان کے نام سے ہوئی جو رحمٰن ڈکیت کے بعد گینگ کا جانشین تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمٰن ڈکیت لیاری گینگ وار کا سرغنہ اور لیاری میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا تاہم ہلاک ملزم کا ساتھی مقصود کو بھی زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا جب کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 پستول اور 4 چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔