ماسکو میں کنسٹر ہال پر حملہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مذمت

     اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ میں ماسکو میں کل رات ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

    واضح رہے کہ ماسکو میں دہشت گردوں نے ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرکے 115 افراد کو ہلاک اور 140 زخمی کردیا۔

    مزیدپڑھیں: روسی دارالحکومت میں کنسرٹ ہال پر دہشت گردوں کا حملہ، 115 افراد ہلاک

    علاوہ ازیں برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے روسی صدر پوٹن کو بریفنگ میں بتایا کہ حملے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 7 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔