مجھے جیل میں ڈالا گیا تو اسے توڑ کر باہر آ جاؤں گی: ممتا بنرجی

     جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر ہیمنت  سورین کی گرفتاری کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی مرکز کی بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی کارروائی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخاب جیتنے کے لیے سبھی کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ کیا ہم  سب چور ہیں اور آپ سب سادھو ہیں؟ آج اقتدار کی طاقت ہے تو ایجنسیوں کو لے کر گھوم رہے ہیں، کل جب اقتدار نہیں رہے گا تو سب بھاگ جائیں گے۔‘‘