مفت خوری کے بجائے روزگار پیدا کرنے پر توجہ دی جانی چاہیے: رگھو رام راجن

     ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق گورنر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں چیف اکانومسٹ اور ڈائریکٹر ریسرچ رگھو رام راجن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتوں کو نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی سیاسی فائدے کے لیے مفت سہولیات پر توجہ دینے کے بجائے مزید ملازمتیں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر رواں رکھنے کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے کو فوقیت دینا بہت ضروری ہے۔