ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

    ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان وزارت داخلہ۔ فوٹو: فائل

    ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ترجمان وزارت داخلہ۔ فوٹو: فائل

     اسلام آباد: ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، اسلام آباد، راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر، تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہوگی، پی ٹی اے

    ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے جب کہ امن وامان کی صورتحال کو قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں۔