ممبئی میں مکانات کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ، جنوری نے 6 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

    رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے رواں سال نہایت منافع بخش ثابت ہو رہا ہے۔ اس سیکٹر نے 2023 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن 2024 شروع ہوئے ابھی ایک ماہ ہی گزرا ہے کہ مکانات کے فروخت کے معاملے میں گزشتہ 6 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ممبئی میں جنوری یعنی کہ محض ایک ماہ کے اندر اتنے مکانات فروخت کیے ہیں کہ گزشتہ 6 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ مکانات کے فروخت میں اضافے سے حکومت کے خزانے میں 707 کروڑ روپئے سے زائد جمع ہوگئے ہیں۔