’نوانٹری2‘ کیلئے ورون دھون، دلجیت دوسانج اور ارجن کپور کے نام فائنل

     ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم ’نو انٹری2‘ کی کاسٹ فائنل ہوگئی، نئی فلم میں ورون دھون، دلجیت دوسانج اور ارجن کپور نظر آئیں گے۔

    2005 کو ریلیز ہونے والی فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

    فلم کے سیکوئیل کے حوالے سے ڈائریکٹر انیس بزمی نے چند برس قبل اعلان کیا تھا اور وہ چاہتے تھے کہ پرانی کاسٹ کے ساتھ اسے بنایا جائے لیکن اب انہوں نے اپنا ذہن تبدیل کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس دسمبر سے ہوگا جبکہ فلم کو اگلے برس ریلیز کیا جائے گا۔

    ’نوانٹری 2‘ میں خواتین فنکاروں کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے اور ذرائع کے مطابق ان کے نام کو فائنل کیا جارہا ہے۔

    The post ’نوانٹری2‘ کیلئے ورون دھون، دلجیت دوسانج اور ارجن کپور کے نام فائنل appeared first on ایکسپریس اردو.