ٹی20 میچ سے قبل مچل مارش کورونا وائرس میں مبتلا

    کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

    کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

    آسٹریلوی ٹی20 ٹیم کے کپتان مچل مارش کا ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ سے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کپتان مچل مارش کورونا وائرس کا شکار ہیں تاہم وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے لیکن انہیں کھلاڑیوں ساتھ (فاصلہ) رکھنا ہوگا جبکہ الگ ڈریسنگ روم میں قیام کریں گے۔

    اسی طرح میچ کے دوران سیلیبریشن کے دوران بھی انہیں دیگر کھلاڑیوں سے فاصلہ رکھنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کوویڈ-19 کے باوجود جوش انگلس کی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں شرکت

    مچل مارش کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی20 سیریز کے دوران کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلوی ویمن کرکٹر کینسر کے علاج کے باعث کرکٹ سے دور ہوگئیں

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رواں برس جون میں شیڈول آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے دوران انہیں کپتانی کے فرائض سونپے جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جوش انگلس اور کیمرون گرین کوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔