پشاور؛ پولیس چوکی میں ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید، ملزم فرار

     پشاور: بڈھ بیرچوکی میں زیرحراست ملزم سرکاری بندوق سے کانسٹیبل کو شہید کرکے فرار ہوگیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈھ بیرچوکی میں زیرحراست ملزم مجاہد سکنہ شیخان بیت الخلا جانے کے بہانے نکلا اور محرر کے کمرے سے بندوق نکال کر  کانسٹیبل امیرغلام پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پرایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے چوکی کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد نے پیش آنے والا واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کو آگاہ کیا۔

    ایس ایس پی  کاشف آفتاب عباسی کا کہنا تھا کہ  ملزم کی گرفتاری کیلیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

     

    The post پشاور؛ پولیس چوکی میں ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید، ملزم فرار appeared first on ایکسپریس اردو.