پشاور؛ 3علاقوں کے نکاسی آب کے نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی

     پشاور: خیبر پختونخوا میں صوبائی دارالحکومت سے لیے گئے نموکوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تین علاقوں کے نکاسی آب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ضلع پشاور میں نرے خوڑ، شاہین مسلم ٹاؤن اور تاج آباد کے علاقوں کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے آلودہ پائے گئے ہیں ۔

    قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھیجے گئے 20 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران متعدد بار پشاور کے نکاسی آپ میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔