پشاور : بی آر ٹی میں چوری کرتے ہوئے خاتون گرفتار

     پشاور: بی آر ٹی میں چوری کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، خاتون کے بھاگنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی بی آر ٹی بس سروس میں خاتون کے چوری کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے نقدی اور موبائلز چُرا کے بھاگنے کی کوشش کی۔

    پولیس کے مطابق بی آر ٹی سیکیورٹی پر مامور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔