پنڈی میں عدالت سے واپسی پر دو افراد کا قتل

     راولپنڈی: پنڈی میں ملزمان نے عدالت سے واپسی پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں دہرے قتل کی واردات ہوئی ہے جس میں عدالت سے پیشی پر واپس جاتے ہوئے دو افراد کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور کڑیاں جوڑی جارہی ہیں جلد دشمنوں سے متعلق معلومات حاصل کرکے چھاپے مارے جائیں گے اور ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔