پی ایس ایل کیلئے اَن فٹ، آئی پی ایل کیلئے فٹ! شمر جوزف نے دھوکا دیدیا

    زلمی کے ہیڈکوچ نے بتایا کہ فاسٹ بولر انجری کا شکار ہیں لیکن کیریبین کرکٹر آئی پی ایل کھیلنے بھارت پہنچ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    زلمی کے ہیڈکوچ نے بتایا کہ فاسٹ بولر انجری کا شکار ہیں لیکن کیریبین کرکٹر آئی پی ایل کھیلنے بھارت پہنچ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے انجری کا بہانہ بنانے والے شمر جوزف انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے فٹ ہوگئے۔

    پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شمر جوزف انجری کے باعث پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔

    سیمی کی پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد انجری کے بہانہ بناکر پاکستان سپر لیگ کیلئے نہ آنے والے شمر جوزف آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی نمائندگی کیلئے بھارت پہنچ گئے، جس پر شائقین کرکٹ نے انکی انجری پر سوال اٹھادیئے۔

    مزید پڑھیں: کیا شمر جوزف کو ٹی20 ورلڈکپ کھلایا جائے گا؟ ڈیرن سیمی نے سلیکشن پر سر پکڑلیا

    انہوں نے آئی پی ایل میں انگلش کرکٹ مارک ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ڈیرن سیمی فیورٹ قرار دیئے جارہے تھے تاہم کیریبین کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ بطور ہیڈکوچ ویسٹ انڈیز ٹیم کیساتھ منسلک ہیں اور ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی20 ورلڈکپ جتوانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    مزید پڑھیں: قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کے معاملے پر ڈیرن سیمی کا موقف آگیا

    واضح رہے کہ پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے شمر جوزف کو پی ایس ایل ڈرافٹس میں اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔