پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

     راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز ایک پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

    دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں اپنے 7، 7 میچ کھیل چکی ہیں۔ لاہور قلندرز اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی جبکہ اسلام آباد تین میچز میں کامیاب ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کا ایک، ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، حنین شاہ، نسیم شاہ، رومان رئیس