پی ایس ایل 9؛ پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    فوٹو: پی ایس ایل

    فوٹو: پی ایس ایل

    پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ رمضان المبارک شروع ہونے کے باعث اسٹیڈیم تماشائیوں سے تقریباً مکمل خالی ہے۔

    دونوں ٹیمیں لیگ راؤنڈ میں اپنا آخری 10 واں میچ کھیل رہی ہیں، پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ کراچی کنگز اپنا آخری میچ کھیل کر ٹورنامنٹ کا اختتام کرے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی میں ناکام رہی ہیں۔ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سپر فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔

    کراچی کنگز: جیمز ونس، ٹائم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، ڈینیئل سمس، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود

    پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، ایمل خان