پی ایس ایل9؛ ’’آج سمجھ آگئی! کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کیوں نہیں آرہے‘‘

    وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز شہر کے ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز شہر کے ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور اظہر علی کراچی کے ٹریفک میں پھنسنے کی وجہ سے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے۔

    مقامی ٹی وی چینل پر اسپورٹس شو ہوسٹ کرنے والے فخر عالم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ویڈیو شیئر کی جس میں سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹے ٹریفک میں پھسنے ہوئے ہیں جبکہ یوٹرن لینے میں مزید گھنٹہ لگے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے آج سمجھ آگئی ہے کہ کراچی کے لوگ میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیوں نہیں کررہے ہیں، جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں پی ایس ایل9 کا پہلا میچ، خالی اسٹیڈیم منہ چڑانے لگا

    سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ کنٹینر لگاکر راستے بند کردینا ہر چیز کا حل نہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزن کا شکار

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے دوسرے مرحلے کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے تاہم ہوم ٹیم کے میچز کے باوجود اسٹیڈیم خالی ہے جبکہ شائقین کی جانب سے کوئی دلچسپی بھی نظر نہیں آرہی ہے۔

    قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز ملتان اور لاہور سے ہوا تھا جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔