پی ایس ایل9؛ ’’شاہین کو یہ سمجھانا پڑے گا کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنا‘‘

    سابق کرکٹر نے شاہین کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا (فوٹو: فائل)

    سابق کرکٹر نے شاہین کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا (فوٹو: فائل)

    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے خود کو بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کرنے پر سوال اٹھادیا۔

    مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کو شاہین آفریدی کو یہ بات سمجھانی پڑے گی کہ وہ ابھی آل راؤنڈر نہیں بنے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر لیگز میں سکندر رضا اور ڈیوڈ ویزے پرفارم کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود شاہین نے خود بیٹنگ آرڈر میں پروموٹ کیا اور بیٹنگ کرنے آگئے، اگر وہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھیجتے تو 10 یا 20 رنز زیادہ بنتے۔

    مزید پڑھیں: بابراعظم سے لڑائی؛ شاہین نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    وسیم اکرم نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ بطور کپتان آپکو بیٹنگ کرنی ہی ہے، وقت اور حالات کو دیکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔