پی ایس ایل9؛ کھلاڑیوں کے بعد کمنٹری کیلئے بھی جزوی دستیابی

    پاکستان سپر لیگ کی آفر ملنے سے قبل بی پی ایل کو سائن کرلیا تھا، رمیز راجا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    پاکستان سپر لیگ کی آفر ملنے سے قبل بی پی ایل کو سائن کرلیا تھا، رمیز راجا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے کمنٹری پینل میں شامل کیے جانے والے سابق کرکٹر و کمنٹیر رمیز راجا پورے سیزن کیلئے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کی آفر ملنے سے قبل بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کو سائن کرلیا تھا اور فرائض کی انجام دہی کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تمام میچز میں کمنٹری کے فرائض سرانجام نہیں دے سکوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور کراچی میں دوسرے مرحلے کے میچز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گا۔

    مزید پڑھیں: حسن علی کی اہلیہ پر نامناسب کمنٹس کرنیوالے سائمن ڈول دوبارہ کمنٹری پینل میں شامل

    واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں رمیز راجا کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اختلاقات کے باعث کمنٹری پینل کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، جس پر سابق کرکٹر نے شکوہ بھی کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کمنٹری پینل کا اعلان ہوگیا، مائیکل کلارک پہلی بار آواز کا جادو جگائیں گے

    قبل ازیں گزشتہ دنوں پی سی بی نے کمنٹری پینل کا اعلان کیا تھا جس میں سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کے علاوہ ایان بشپ، ڈینی موریسن، سائمن ُڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر ، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین شامل ہیں۔

    پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ ، وقار یونس، بازید خان، اور عامر سہیل کے ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں ۔ طارق سعید اور علی یونس اس ایکشن کو اردو میں بیان کریں گے۔ ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پی ایس ایل 9 کے دوران پریزنٹر ہوں گی۔