پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور جھگڑا کیخلاف پوسٹرز آویزاں

     پشاور: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر اور آزاد امیدوار تیمور جھگڑا کے خلاف شہر بھر میں پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کے مختلف مقامات پر تیمور جھگڑا کے خلاف پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن پر سابق صوبائی وزیر کی تصویر لگی اور اُس پر نعرہ درج ہے کہ نیب زدہ تیمور جھگڑا نامنظور۔

    اُدھر تیمور جھگڑا نے اپنے خلاف لگائے گئے بینرز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی اپس کے باوجود نیب اور اینٹی کرپشن میں پیش ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیں اسی وجہ سے متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ کوشش جو کررہے ہیں اُن کے بارے میں سب جانتے ہیں۔

    تیمور جھگڑا نے کہا کہ کچھ دنوں سے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے پوسٹرز بھی پھاڑے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ تیمور جھگڑا خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 79 سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور پی ٹی آئی نے اُن کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

    The post پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور جھگڑا کیخلاف پوسٹرز آویزاں appeared first on ایکسپریس اردو.