چیمپئینز ٹرافی کیلیے انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا وفد کراچی پہنچ گیا

    جائزے کے بعد آئی سی سی کا وفد رکن ممالک کو رپورٹ پیش کرے گا:فوٹو:فائل

    جائزے کے بعد آئی سی سی کا وفد رکن ممالک کو رپورٹ پیش کرے گا:فوٹو:فائل

      کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔

    آئِی سی سی کا  تین رکنی  وفد آج نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔پاکستان فروری 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

    آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر مینجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن مینجر عون محمد زیدی شامل ہیں۔ کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد  کی سکیورٹی فراہم کرنےو الے اداروں کے اہکاروں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

    پروگرام کےمطابق وفد بدھ کو پنڈی اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کرے گا ۔ کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سےملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔