ڈی آئی خان؛ انتخابی سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر دھماکا، 4 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈی آئی خان: انتخابات کے لیے سکیورٹی پر تعینات پولیس موبائل پر دھماکے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سےپولیس لائن سے بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    تھانہ کلاچی کی حدود میں پولیس موبائل پردھماکے میں4 جوان شہید اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس حکام بھی جائے وقوع پہنچ گئے۔