کانگریس مغربی بنگال میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کیلئے سی پی آئی ایم کے ساتھ ٹیم بنا رہی ہے: ممتا بنرجی

    مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس پر ریاست میں آنے والے لوک سبھا انتخابات میںبی جے پی کو مستحکم کرنے کیلئے سی پی آئی کے ساتھ ٹیم بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں عوامی تقسیم کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات تنہا لڑے گی جب کانگریس کے ہمارے ۲؍ سیٹوں پر لڑنے کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے سی پی آئی پر الزام عائدکیا کہ اس نے پچھلے اپنے ۳۴؍ سالہ دور حکومت میں لوگوں کو ’’اذیت پہنچائی ‘‘ ہےجس کیلئے وہ کبھی اسے معاف نہیں کریں گی۔