کراچی، اغوا برائے تاوان اورگھروں میں ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

      کراچی: سرجانی پولیس نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے ہاؤس رابری اور اغوا کی واردات میں ملوث 3 کو گرفتار کرلیا

    تفصیلات کے مطابق سرجانی پولیس نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے ہاؤس رابری اور اغوا کی واردات میں ملوث 3 کو گرفتار کرلیا ۔

    ایس ایس پی ویسٹ شاد ابن مسیح نے بتایا کہ گزشتہ سال 22 ستمبر 2023 کی شب سرجانی سیکٹر سیون ڈی میں شاہ زل الرحمٰن نامی شہری کے گھر میں خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے ملزمان گھر میں داخل ہوئے تھے اور اسلحہ کے زور پر گھر سے نقدی اور موبائل فونز چھین کر شہری شاہ زل الرحمٰن کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے جسے بعدازاں رقم وصولی کے بعد سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کرلیا تھا،گزشتہ روز سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی چھاپہ مار کارروائی کے دوران لوٹ مار اور اغوا کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت زین شاہ ، خضر اور راحیل نام سے کی گئی تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی و برآمدگی کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔