کراچی میں تحریک انصاف کو جھٹکا،منتخب ایم پی اے پیپلزپارٹی میں شامل

      کراچی:  کر اچی میں تحریک انصاف کو جھٹکا، منتخب رکن سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    ملیر پی ایس 88سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراعجاز سواتی نے باضابط طور پر پیپلرپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سندھ اسمبلی میں اراکین کی تعداد 86ہو گئی ہے۔

    آزادر نومنتخب رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ حلقے کے عوام ، دوستوں اور ترقی کی خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، امید ہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی  طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔

    وڈیو بیان میں اعجاز سواتی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں غیر مشروط طورپر شامل ہورہا ہوں اس شمولیت کے لیے عوام ،دوستوں اور حلقے کی ووٹرز سے مشاورت کے شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعجاز سواتی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 86ہو گئی  ہے، آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

     

    The post کراچی میں تحریک انصاف کو جھٹکا،منتخب ایم پی اے پیپلزپارٹی میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.