کراچی میں دہشت گرد ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے ہلاک، ایس ایس پی ایسٹ

      کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال مبینہ تخریب کاری کی کوشش ناکام ہوگئی اور دہشت گرد ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں قائم حاجی لیموں گوٹھ میں دھماکا ہوا، جس کے بعد  پولیس، رینجرز، کرائم سین یونٹ اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ کیطرف پہنچے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزم  گرنیڈ  لیکر باہر نکل رہا تھا اور اسی دوران وہ ہاتھ میں پھٹ گیا،  جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، دہشت گرد کا ٹارگٹ کیا تھا کہنا قبل از وقت ہوگا۔